
رحیم یارخان ( ویب ڈیسک )تیزگام میں آتشزدگی سے جل کر 70افراد جاں بحق ہو گئے ۔آگ شارٹ سرکٹ کے
باعث اے سی سلیپر میں لگی ۔حادثہ رحیم یار خان کے قریب پیش آیا ۔پاک فوج کے جوانوں نے زخمیوں اورجاں بحق افرادکو اسپتال منتقل کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق دو بوگیوں میں 156افراد سوار تھے ،20زخمیوں کو تعلق میر پورخاص 6کا تعلق کر اچی سے ہے ۔کراچی سےڈئریکٹر ایمرجنسی ریسکیو کے مطابق جاں بحق افرد کے تعداد 70ہو گئی ،تین بوگیو ں میں عینی شاہدین کے مطابق بوگی کا پنکھا نہیں پھٹا، اسے سی سلیپر میںلگی ،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ دو اکانومی اور ایک بزنس کلاس بوگی میں لگی ،زخمیوں میں گجرات ،خانبور9زخمیوں کو ملتا ن نشتر اسپتا کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا ،ریلوے حکام کے مطابق 3بوگیوں میں 207مسافر سوار تھے ۔ٹرین کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافر کھانا بنانے کیلئے ٹرین میں سلنڈر لائے تھے ،سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی ۔بو گیاں عامر علی جو حیدرآباد کی وحدت کالونی کے رہائشی ہیں کے نام سے بک تھیں ۔حادثے کے بعد لاہورسے کراچی جانے والی ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر روک دی گئیں ۔صدر مملکت عارف علوی اوروزیر اعظم عمران خان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورفوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔




































