
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنی پرواز کی بکنگ کے
وقت اپنا رابطہ نمبر ضرور فراہم کریں۔
ترجمان پی آئی اے نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پی آئی اے کال سینٹر مسافروں کو ان کی پروازوں کی آمدروفت کے متعلق آگاہ رکھنے کے لئے پیغامات بھیجتا ہے اور کال کرتا ہے لہذا جو مسافر بکنگ کے وقت اپنا رابطہ نمبر فراہم نہیں کرتے ان کو پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کے متعلق آگاہ نہیں کیا جاسکتا۔
ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹریول ایجنٹ یا پی آئی اے دفاتر سے بکنگ کے وقت اپنا رابطہ نمبر ضرور فراہم کریں تا کہ پروازوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے متعلق ان تک معلومات پہنچائی جا سکیں۔














