
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پٹرول مہنگا کردیا گیا ماہ نومبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 2روپے39 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق گزشتہ رات 12بجے سے ہوا۔














