
لاہور (ویب ڈیسک) سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے
دسویں روز بھی نواز شریف کی صحت نہ سنبھل سکی۔
تشویشناک صورتحال برقرار رہی۔ اس سلسلے میں نواز شریف کے علاج کے لئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ میں پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے جمعرات کے روز بھی نواز شریف کا میڈیکل چیک اپ کیا اور ٹیسٹ کے لئے نواز شریف کے خون کے نمونہ جات لیبارٹری بھجوائے گئے۔
ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے جسم میں پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص تاحال نہیں ہوسکی۔ گزشتہ روز نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 37 ہزار تھی تاہم رپورٹیں آنے پر تازہ تعداد کا علم ہوسکے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔














