جان ہتھیلی پررکھ لی،حکمرانوں کوجانا ہوگا، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ جان ہتھیلی پررکھ

چکے ہیں ۔انہوں نے ڈی چوک اوروزیراعظم کا رخ نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

مارچ کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اجتماع کیلئے ڈی چوک نہایت تنگ ہے،عمران خان سن لو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 2019کے انتخابات میں دھاندلی کے باوجو ہمارے ووٹ حکومتی بینچ سے زیادہ ہیں ،طے تو یہ ہوا تھا کہ دھاندلی کی تحقیقات پارلیمانی کمیٹی کرے گی ،مگر 13ماہ گزر گئے آج تک اس کمیٹی کا اجلاس تک نہیں ہوا ۔الیکشن کمیشن سے رجوع کاکہاجا رہا ہے،وہ تو ہم سے بھی زیادہ بے بس ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہے ۔اس اجتماع کےبعد یہ مقصد نہیں کہ ہمارا سفررک گیا ۔انہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر کہا کہ قوم کے ووٹ کو عزت دینا ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ قابل احتساب پارٹی پورے ملک پر حکومت کررہی ہے،غریب طقبہ مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا ۔