
اسلام آباد(ویب ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے
آزادی مارچ میںمریم نواز شریف کی شرکت کی خواہش ظاہر کر دی۔
گزشتہ روز پارلیمینٹ ہاو ¿س میں اس خبر رساں ادارے کے استفسار پر سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہماری بھرپور خواہش ہے کہ مریم نواز شریف آزادی مارچ میں شریک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم شریف خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ نواز شریف کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔














