اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
نے کہا ہے کہمولانا فضل الرحمن کا رات کاخطاب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے دلبرداشتہ رویے اور مایوسیوں کا اظہار تھا۔ پہلے دن کہا تھا کہ یہ لوگ آپس میں مخلص نہیں تو قوم سے کیا وفا کریں گے۔
اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی تاریخی تقریر نے مولانا کے مذہبی کارڈ پر مشتمل بیانیے کو پنکچر اور دھرنے کے مقاصد کو زمین بوس کردیا ہے ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انتخابات میں مسترد ہونے والے جتھے کی صورت حقیقی عوامی مینڈیٹ کی توہین کریں نہ جمہوری نظام پر حملہ آورہوں‘سیاسی تنہائی کا شکار مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ پاکستان تنہائی کا شکار نہیں ۔




































