
اسلام آبا(ویب ڈیسک) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک
چلانے کا سلیقہ جاننے والوں کو جیل میں ڈال دیا گیا جبکہ نا اہل ملک پرمسلط کر دیئے گئے ہیں۔
سربراہ جے یوآئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک پر پتھر دل لوگ قابض ہیں جو سیاسی قیادت پر جبر روا رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے دعا گو ہوں۔ میری دعائیں آصف علی زرداری کے لیے ہیں کہ اللہ تعالی ان کو صحت عطا فرمائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ملک کی ٹاپ لیڈر شپ میں شمار ہوتے ہیں اور انتہائی قابل احترام ہیں۔
انہوں نے کہ حکومت نے سابق صدر کے ساتھ جو رویہ روا رکھا گیا ہے وہ انتہائی گرا ہوا ہے۔ حکومتی ایوانوں سے یہی گرا ہوا رویہ قوم کے سامنے آرہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران خود اتنے بڑے چور اور کرپٹ ہیں کہ60 درخواستیں مختلف عدالتوں میں دائر کرچکے ہیں۔ ان کا دعوی تھا کہ حکمرانوں کی دائر کردہ 60 کی 60 درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس کے باوجود ان کے خلاف فیصلہ نہیں کررہا ہے لیکن دوسری جانب سینئر سیاستدانوں کو گرفتار اور پیش کیا جارہا ہے۔














