آپ بند گلی میں ہیں،استعفیٰ دو حکومت کا گھر چھوڑدو، فضل الرحمن

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاک فوج کے غیر

جانبدار رہنے کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم ایک سال سے میدان میں کھڑے ہیں،ہم پوری دنیا میں امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ یہ اجتماع صبروتحمل کا مظاہرہ کررہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ کے نظم و ضبط نے مظاہرہ مغربی دنیا کا منفی تاثر آج ختم کردیا ہے۔
اس موقع پر پنڈال پاکستان، اسلام، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے پنڈال پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کو کوئی این آراو نہیں ملے گا ہمارے اجتماع کو حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے۔ ریاستی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔استعفیٰ دو حکومت کا گھر چھوڑ دو، اب آپ بندگلی میں پہنچ چکے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مذاکرات بے معنی ہیں۔اب لانا ہے تو استعفیٰ لے کر آؤ۔ آنیاں جانیاں سے کچھ نہیں بنے گا۔الیکشن میں دھاندلی ہوئی پوری قوم گواہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ذہنیت کے حامل لوگ انسانیت کی قدر کیا جانیں۔آج آپ نے ثابت کردیا انسانیت آپ سے مطمئن ہے۔ پاکستان کے خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔ سیکورٹی کے نام پر خرچ کیے گئے پیسے کا کوئی تو حساب لے۔