نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ علاج کیلئے جلد لندن جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ علاج کے لئے جلد لندن روانہ ہو جائیں گے۔


کہا جارہا ہے کہ بعض بابااثر حلقوں نے اس سلسلے میں اہم کردارادا کیا ہے اورتمام معاملات طے کر لیے گئے ہیں،مریم نواز علاج کے بعد وطن آکر سیاست میں فعال کردار ادا کریں گی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے علاج کے لئے قائم میڈیکل بورڈ نے ان کے بیرون ملک علاج کی سفارش کی ہے،جبکہ اہل خانہ نے بھی بیرون ملک علاج کے لیے نوازشریف کو رضا مند کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں مسلسل کمی کی اب تک تشخیص نہیں ہوسکی۔ ادویات اورانجیکشن کے باوجود پلیٹ لیٹس کا مسلسل کم رہنا خطرناک اندرونی بیماری کاباعث ہوسکتا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کے مکمل اعلاج اور حالت بہتر ہونے کے بعد مریم نواز واپس وطن لوٹیں گی اور پاکستان کی سیاست میں سرگرم کردار اداکریں گی
ادھرسابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے۔