
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے سکھ یاتریوں کیلئے اعلان کی گئی مراعات لینے
سے انکارکیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہچکچاہٹ میں مبتلا بھارت اگر سہولتیں نہیں لینا چاہتا تو یہ اس کا اپنا فیصلہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ پر سکھ یاتریوں کیلئے مراعات کا اعلان کیا تھا۔ اگر بھارت ان سہولیات کو قبول کرنے سے انکاری ہے تو یہ اس کی مرضی ہے۔ بھارت کنفیوژن پیدا نہ کرے۔














