
اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے اور
جلد الیکشن کے مطالبات کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے،لیکن ایسا ڈیڈ لاک نہیں ہے کہ بات چیت ختم ہے، بات چیت جاری ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پرویزالٰہی صرف بات کررہے ہیں۔ فیصلہ انہوں نے نہیں کمیٹی نے کرنا ہے۔
پرویز ختک نے کہاکہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو ثبوت دیں، بات آگے چلے گی۔ بغیر ثبوت کے آپ یہ نہیں کہہ سکتے کے وزیراعظم استعفی دیں۔ اس سے تو ایسا رواج بن جائیگا کہ ملک میں جمہوریت نہیں رہے گی۔
ان ہاوس تبدیلی کے سوال پر پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جب چاہے تحریک عدم اعتماد لے آئے، ہم تیار ہیں، تحریک عدم اعتماد جب چاہیں لائیں۔اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ایسا لگ رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 12 نومبر تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ ہمارا شہباز شریف اور دیگر افراد کے ساتھ رابطہ ہے۔














