
اسلام آباد ویب ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے
کہ مولانا فضل الرحمن سیاسی میدان میں مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ حکومت معاشی محاذ، آئینی اداروں، عدالتی ریفارمز، سیاسی ریفارمز اور اکنامک ریفارمز پر کام کر رہی ہے، اگر مولانا کے پاس کوئی تجویز ہے تو وہ دیں، حکومت سننے کے لئے تیار ہے۔
ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کبھی تصادم کی نہیں چاہتے، وہ امن کے حوالے سے مذاکراتی کمیٹی کے ذریعے پیغام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کریز سے باہر نکل کر کھیل رہے ہیں، اس پر وہ آؤٹ ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن عالم دین ہیں، عالم دین اصلاح کے لئے ہوتا ہے، فساد اور شر کے لئے نہیں ہوتا اور نہ ہی کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالنے اور پروپیگنڈا کرنے کیلئے ہوتا ہے، وہ وزیراعظم کی ذات پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، دھرنے سے کشمیر کاز بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ڈیڑھ کروڑ عوام نے ووٹ دیا، لوگوں کے صبر کے پیمانے کو مولانا فضل الرحمن ٹیسٹ نہ کریں۔




































