
سرینگر (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ جمعہ کو 96 ویں روز میں داخل ہو گیا،جس کی وجہ سے
مقبوضہ وادی اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و دہشت کی صورتحال برقرار ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ کی طرف سے پابندیوں میں جزوی کمی کے باوجود لوگ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اسے مرکز کے انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف ہڑتال سول نافرمانی کے طور پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دکانیں اور کاروباری مراکز صرف صبح اور شام کے وقت کچھ گھنٹوں کیلئے کھولے جاتے ہیں۔ تعلیمی ادارے اور دفاتر ویرانی کا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ سڑکوں پ
مقبوضہ کشمیر، بھارتی محاصرہ 96 ویں روزمیں داخل ہوگیا
سرینگر (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ جمعہ کو 96 ویں روز میں داخل ہو گیا،جس کی وجہ سے مقبوضہ وادی اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و دہشت کی صورتحال برقرار ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ کی طرف سے پابندیوں میں جزوی کمی کے باوجود لوگ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اسے مرکز کے انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف ہڑتال سول نافرمانی کے طور پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دکانیں اور کاروباری مراکز صرف صبح اور شام کے وقت کچھ گھنٹوں کیلئے کھولے جاتے ہیں۔ تعلیمی ادارے اور دفاتر ویرانی کا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے۔
بانہال تک بارہمولہ ریل سروس بھی پانچ اگست سے بند ہے۔ انٹرنیٹ اور پری پیڈ فون سروسز بدستور معطل ہیں جس کی وجہ سے لوگوں خاص طور پر صحافیوں، طلباء اور تاجر طبقے کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
پوسٹ پیڈ موبائل فون اور لینڈ لائن سروسز جزوی طور پر بحال کردی گئی تھیں تاہم قابض انتظامیہ کا یہ اقدام لوگوں کی مشکلات کم نہیں کرسکا ہیر پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے۔
بانہال تک بارہمولہ ریل سروس بھی پانچ اگست سے بند ہے۔ انٹرنیٹ اور پری پیڈ فون سروسز بدستور معطل ہیں جس کی وجہ سے لوگوں خاص طور پر صحافیوں، طلباء اور تاجر طبقے کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
پوسٹ پیڈ موبائل فون اور لینڈ لائن سروسز جزوی طور پر بحال کردی گئی تھیں تاہم قابض انتظامیہ کا یہ اقدام لوگوں کی مشکلات کم نہیں کرسکا ہے




































