
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت این آر او کے تحت نہیں
دی جارہی ہے۔این آر او تب ہو گاجب حکومت ان مقدمات کی پیروی نہ کرے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اپنے ترجمانوں کو نوازشریف کی بیماری کا مذاق اڑانے اور کوئی بھی سخت بیان دینے سے بھی منع کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے کو این آر او قرار دینے کے تاثر کی سختی سے نفی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف مقدمات موجود رہیں گے، صحت مند ہوکر انہیں واپس آ کر ان کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکومت کے ترجمان ہر فورم پر این آر او کے تاثر کی نفی کریں۔اپوزیشن انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عدالتی یا پارلیمانی کمیشن بنا لے حکومت تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 4حلقے کھولنے کا کہا تھا ہم سارے حلقے کھولنے کو تیار ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز کہا کہ انہیں لاشیں چاہئیں۔ہم جمہوری لوگ ہیں، انہیں لاشیں نہیں دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جب نواز شریف صحت مند ہو جائیں گے تو سیاسی میدان میں ان سے لڑائی لڑیں گے، سابق وزیراعظم کی صحت یا علاج پر کوئی سیاست نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادارے آزاد ہیں




































