
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کو مولانا
فضل الرحمان کی دعائیں لگی ہیں۔
میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اتوار کو لندن جارہے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ میاں شہباز شریف بھی ان کے ساتھ لندن جائیں گے۔
وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کو آج ہفتہ تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے والد کے ساتھ لندن نہیں جائیں گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ قطر والوں نے گزشتہ منگل کو آنے کی اجازت مانگی تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نواز شریف کی درخواست کو نیب کلیئر کرے گا۔














