رہبر کمیٹی نے فیصلے کرلیے، وقت آنے پربتائیں گے، درانی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے کہاہے کہ رہبر

کمیٹی کی جانب سے فیصلے کرلیے گئے ہیں،جس کے بارے میں وقت آنے پر بتا یا جائے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنوینر رہبر کمیٹی اکرم خان درانی کا کہنا تھاکہ حافظ عمار یاسر،آئے تھے اور مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی جمعہ کو مولانا فضل الرحمن سے ملنے نہیں آرہے،نہ ہی مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ہورہی۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے دست راست صوبائی وزیر پنجاب حافظ عمار یاسر مولانا فضل الرحمن سے ڈھائی گھنٹے تک ملاقات کی ہے۔حافظ عماریاسرچوہدری پرویزالٰہی کو ملاقات سے آگاہ کریں گے،جس کے بعد مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا وقت طے کیا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ رہبر کمیٹی نے فیصلے کرلئے ہیں،ان فیصلوں سے متعلق وقت آنے پربتایا جائے گا۔