نواز شریف کی صحت بدستور خراب، جسم پر خون کے دھبے

لاہور (ویب ڈیسک) ن لیگ کے قائد نواز شریف کی صحت بدستور خراب ہے۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کے ساتھ

ساتھ ان کے جسم پر خون کے دھبے پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے نواز شریف کو ممکنہ انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے مختلف احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کردی ہیں۔
گزشتہ 22 روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لئے شریف فیملی کے ممبران کو ماسک پہن کر ان سے ملنے کی ہدایت کی گئی ہے،اور اس سلسلے میں بہت احتیاط کی جارہی ہے۔۔ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم کو فوری علاج کے لئے بیرون ملک نہ بھیجا کا کے بیرون ملک علاج کا مقصدمتاثر ہوگا۔