آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی الوداعی ملاقات

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے الوداعی ملاقات کی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ایرانی سفیر کی خدمات کو سراہا۔
ایرانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی اور پاک ایران سرحد پر پاک فوج کی امن کوششوں کو بھی سراہا۔