اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانافضل
الرحمن اور ان کے ہم نوا جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک میں چند خاندانوں کی بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا۔مولانا کی پریشانی یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا مظلوم کارکنوں کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہیں بے رحم سرد موسم کے حوالے کرنے کی بجائے باعزت گھر واپسی کی ”آزادی“دیں۔ غریبوں کے بچوں، بزرگوں کی صحت اور سلامتی خطرے میں نہ ڈالیں۔














