
اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف
کو جتنا جلد بیرون ملک علاج کے لئے روانہ کیا جائے گا اتنا ہی ان کے لئے بہتر ہو گا۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ بیرون ملک ڈاکٹرز کا سب سے اولین چیلنج محمد نواز شریف کے مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ محمد نواز شریف کی صحت بگڑرہی ہے۔
محمد نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کیلئے ائیر ایمبولینس آج بدھ کو لاہور پہنچے گی۔ ڈاکٹرز محمد نواز شریف کو طبی طور پر سفر کے لئے آج سے پھر تیار کرنا شروع کریں گے۔
۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز محمد نواز شریف کی نازک صحت کے پیش نظر ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا تھا۔














