نوازشریف کوانسانی بنیادوں پر باہرجانے دیا جا رہا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل ے نکالنے

کیلئے سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔بانڈر کی رقم العزیزیہ کیس کی مالیت کے برابر ہوگی۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو انسانی بنیادوں پر باہر جانے دیا جارہا ہے۔ کابینہ کے کچھ ارکان نے کہا کہ فیصلے سے سیاسی طور پر نقصان ہوگا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف کو کابینہ کی اکثریت نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر اجازت دینی چاہیے۔کابینہ نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے کہا کہ تمام قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد باہر جانے دیا جائے۔زر ضمانت کی مالیت العزیزیہ کیس کی مالیت کے برابر ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ میں کابینہ کا رکن ہوں اور کابینہ کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں۔