مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی محاصرے کا 100واں دن مکمل

سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کی وجہ سے وادی کشمیر میں منگل کو مسلسل سو

ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی بھاری تعداد میں موجودگی کے علاوہ علاقے میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں عائد ہیں۔ وادی کشمیر اورجموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں انٹرنیٹ،ایس ایم ایس اورپری پیڈ موبائل فون سروسزمکمل طورپر بند ہیں۔
بھارتی قبضے اور اس کے 5اگست کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف وادی کشمیر کے لوگوں نے بطور احتجاج اپنی دکانیں اور کاروباری مراکز مسلسل بند رکھی ہوئی ہیں اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں عملے اور طلباء کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے۔روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دکانیں صرف صبح اور شام کے وقت ایک دوگھنٹوں کے لیے کھلتی ہیں۔