
پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے مزید37 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے
بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد6ہزار917ہوگئی ہے۔
پشاور میں ڈینگی سے مزید6 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2ہزار 627ہوگئی ہے۔
ڈینگی رسپانس سیل کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،جبکہ ڈینگی کی افزائش روکنے کیلئے اسپرے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔














