
اسلام آباد:دو ہفتوں سے اسلام آباد میں آزادی مارچ کرنے والی جمعیت علمائے اسلام ف نے مارچ کے پلان بی
پر عمل شروع کر دیا ہے ۔پلان بی کے تحت ملک تمام شرکا ملک بھر میں چلے جائیں گے اور ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے ۔
اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن اہم اعلان کر سکتے ہیں ۔جے یو آئی کے پلان پی پر عمل درآمد کے ساتھ ہی مارچ ختم کرنے کا اعلان متوقع ہے ۔مولانا عطاالرحمن نے شرکا مارچ سے خطاب میں کہا کہ پلان بی پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں صوبہ سندھ ،بلوچستان اورپختونخوا کو بلاک کیا گیا ہے۔مولانا راشد سومروں نے کہا کہ ہم کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں کوئی یہ نہ سمجھے ہمیں ناکامی مل رہی ہے۔
ادھر کراچی میں کارکنوں کو کل دن دوبجے حب ریور روڈ پہنچنے کی اہداہت کردی گئی ہے ۔توقع ہے مولانا فضل الرحمن جلد کو ئی اہم اعلان کریں گے ۔




































