
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔
سابق وزیراعظم کو 4 ہفتوں کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے جاری میمورنڈم کے مطابق 8 ملین برطانوی پاؤنڈز، 25 ملین امریکی ڈالر یا 1.5 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانا ہوں گے۔
میمورنڈم کے مطابق شورٹی بانڈ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ کے پاس جمع کرانا ہوں گے اور یہ شورٹی بانڈ نواز شریف یا شہباز شریف کی طرف سے جمع کرانا ہوں گے۔














