نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا تحریری حکم جاری

لاہور (ویب ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا تحریری حکم جاری کردیاہے۔


جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس سرداراحمد نعیم پرمشتمل بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔عدالت عالیہ کا تحریری فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں نوازشریف اور شہباز شریف کے بیان حلفی کو بھی حصہ بنایا ہے۔فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جاتا ہے، نواز شریف کو عبوری طور پر 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کو ایک بار کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور لکھا ہے کہ نواز شریف صحت یاب ہونے پر 4 ہفتوں کے بعد واپس پاکستان آئیں گے۔
فیصلے کے مطابق نوازشریف کیبیان حلفی پررجسٹرارلاہورہائیکورٹ کودستخط کرانے کیلیے بھیجا گیا جب کہ نوازشریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی کی یقین دہانی پرمبنی اوریجنل بیان حلفی کوریکارڈکاحصہ بنادیاہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست پر مزید سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔