لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا ہوگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرنا

مناسب نہیں مگرحکومت کو فوری سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرنا ہو گا اور دیکھنا ہوگا کہ اب مزید کتنے قیدی اس فیصلے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت اور پارٹی کا پہلے ہی یہی مؤقف تھا کہ نوازشریف کو باہر جانے دیا جائے۔
انہوں نے کہا جا رہا کہ نوازشریف اب بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ میری 17سال لا پریکٹس میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ جاری ہوچکے ہیں تاحال واپس نہیں آئے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں حلف بھی نہیں لیا لیکن پھر بھی سینیٹر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی مثال نہیں ملتی کہ سزا یافتہ شخص کومحض اس برح باہربھیجا جائے۔
اسحاق ڈار، نوازشریف اوران کے بچوں کی جائیدادیں یہاں نہیں ہیں۔نوازشریف کو وطن واپس لانے کیلئے انفورس کیسے کرسکیں گے؟ لیکن یہ ایک نئی نظیر ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ اب مزید کتنے قیدی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟۔