لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پرمشاورت جاری ہے،شاہ محمود

ملتان (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ اپوزیشن

لیڈر شہبازشریف نے انڈرٹیکنگ دی ہے،جس میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو لانے کا پابند ہوں، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی تفصیلات آنا باقی ہیں، موجودہ فیصلے پر مشاورت جاری ہے۔
میڈیا سے بات چیت میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تھا کہ عدالتی موقف سامنے رکھتے ہوئے آئند ہ کا لائحہ عمل طے کریں گے،فیصلہ آج یا کل تک کرلیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دھرنے کاخندہ پیشانی سے سامناکیا۔ہم نے کوئی گرفتاری کی نہ کوئی لاٹھی چارج کیا۔دھرنے والوں نے خودپلان اے ختم کرکے پلان بی شروع کیا۔ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے، ان ہاؤس تبدیلی کچھ لوگوں کی خواہش ہے جو پوری نہیں ہوگی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زلفی بخاری سزایافتہ نہیں تھے نہ ان کاکوئی کیس زیرالتواتھا، نوازشریف سزا یافتہ ہیں، آصف زرداری یا نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔