
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ عدالت نے حکومت کا موقف مسترد کر دیا ہے۔ نواز
شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے پوری قوم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیاسے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ نے نواز شریف کو علاج کی غرض سے باہر جانے کی اجازت دیدی ہے اور حکومتی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے ہمارا موقف تسلیم کر لیا ہے۔ حکومت نے علاج میں جو رکاوٹ پیدا کی تھی وہ دور ہو گئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف کا علاج فوری ہونا چاہیے۔ میاں نواز شریف کے لئے دعا کرنیوالے تمام لوگوں بالخصوص وکلاء اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
حکومت کولاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا ہوگا




































