حکومتی قانونی ٹیم کو نوازشریف سےمتعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے

متعلق لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور انہیں اس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور حکو متی قانونی ٹیم کے مابین رابطہ ہوا ہے جس میں وزیر اعظم نے یہ ہدایت جاری کی۔ قانونی ٹیم لاہور ہائیکورٹ کے نوازشریف سے متعلق فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیکر اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی،جبکہ نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلہ سے متعلق حکمت عملی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں طے کی جائے گی۔