ہلال احمر کا چیئرمین بنانے کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کو ہلال احمر کے چیئر مین بنانے کا نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا حکم

دے دیا۔
ابرارالحق کو صدار تی نو ٹیفکیشن کے ذریعے چیئرمین ہلال احمر بنایا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہلال احمر کے سابق چیئرمین ہلا احمر ڈاکٹر سعید الٰہی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا چیئر مین کی تعیناتی مخصو ص مدت کیلئے ہوتی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ منیجنگ باڈی نے رولز بنائے ہیں،جس کے مطابق چیئر مین کا تقرر تین برس کیلئے ہوگا۔
اٹارنی جنرل چیف جسٹس کے استفسارپر کہا کہ ایگزیکٹو کے پاس اختیارہے کہ وہ چیئر مین کو کسی بھی وقت برطرف کردے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ قانون میں رول موجودہے۔حکومت کیسے چیئرمین کو ہٹاسکتی ہے؟۔عدالت نے اٹارنی جنرل،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،ابررالحق ودیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔