
اسلام آباد(ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں
توسیع اور رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان جلدکیا جائے گا۔وفاقی کابینہ میں اس وقت 24 وزرا مختلف قلمدانوں پر ہیں جن میں سے عمر ایوب خان کے پاس پاور ڈویژن کے ساتھ پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی قلمدان ہے, جو اب خسرو بختیار کو دیا جارہا ہے۔خسرو بختیار کے پاس پلاننگ، ڈیولمپنٹ اور ریفارم کی وزارت تھی تاہم اب یہ وزارت اب اسد عمر کو سونپی جارہی ہے۔














