
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیریاؤ جنگ
نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چیئرمین نیب نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمہ کے لئے "احتساب سب کیلئے" کی پالیسی اورنیب کی شاندارکارکردگی پر روشنی ڈالی۔ پاکستان میں چین کے سفیر نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کے پختہ عزم اور سنجیدہ کاوشوں کو سراہا۔














