وزیراعظم تمام اثاثے ظاہر کریں،آپ خود چور نکلے

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں

دے گی۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہسیاسی مخالفین کی 3 نسلوں کی تلاشی لینے والا اپنی تلاشی دینے سے بھاگ رہا ہے۔ وزیراعظم قوم سے خطاب کر کے اپنے، بچوں، موجودہ اور سابقہ بیویوں کے اثاثے ظاہر کریں، دوسروں کو چور چور کہنے والا خود چور ہے،۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے 36 سال میں صرف 47 لاکھ ٹیکس دیا، عمران خان 23 خفیہ ببینک اکاؤنٹس کی تلاشی دیں۔انہو ں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی 3 نسلوں کی تلاشی لینے والا اپنی تلاشی دینے سے بھاگ رہا ہے۔ انہوں نے صرف ایک لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس دیا، وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دے گی۔