
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت نہیں سنبھل سکی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر کا طبی معائنہ مکمل ہو گیا جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کسی بھی نقل و حرکت سے سختی سے منع کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کے میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری نہیں آسکی ہے،جبکہ سابق صدر کا بلڈ پریشر لیول بھی بہتر نہیں ہو سکا۔ سابق صدر کا شوگر لیول نارمل کرنے کے لیے انسولین میں اضافہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے دل کے بھی چند ٹیسٹ آج کیے جائیں گے۔ان کی کمر اور گردن میں بھی درد برقرار ہے جس کے لیے ان کی خصوصی فزیوتھراپی کی جا رہی ہے۔














