بجلی ایک روپے83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کے تحت ماہ ستمبر

کے لیے استعمال کی گئی بجلی کی مد میں ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔اس اضافے سے سابق واپڈا ڈسٹریبیوشن کمپنیز(ڈسکوز)کے لیے 24 ارب روپے کا اضافی ریونیو اکٹھا ہوگا جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ٹیرف میں اضافے کی منظوری کا فیصلہ 5 نومبر کو ہونے والی عوامی سماعت کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت ریگولیٹر اتھارٹی کے پنجاب کے رکن سیف اللہ چٹھہ اور بلوچستان کے رکن رحمت اللہ بلوچ نے کی۔قیمتوں میں یہ اضافہ آئندہ ماہ جیسے دسمبر کے بلوں میں صارفین سے وصول کیا جائے گا۔
اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور دیگر ڈسکوز کے 50 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں سابق واپڈا ڈسکوز کے لیے ماہ ستمبر کے لیے 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔