
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ٹی بی کے خاتمہ کیلئے گلوبل فنڈ کے مجوزہ اقدامات پر مؤثر عملدرآمد
کیلئے حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشرہ کے تمام طبقات کو صحت عامہ کی معیاری اور مناسب سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور توجہ دے رہی ہے۔
گلوبل فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹرز سینڈز کی قیادت میں اعلیٰ عہدیداران کے وفد سے ملاقات میں میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ فلیگ شپ پروگرام ”احساس“ کے تحت کچھ نجی ہسپتالوں کو بھی پینل پر لیا گیا ہے اور بلوچستان، اندرون سندھ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ٹی بی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے ان ہسپتالوں کو مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔
کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وفد نے وزیراعظم کو کمپنی کی کارکردگی اور پاکستان میں گلوبل فنڈ کی جانب سے صحت عامہ کیلئے سرمایہ کاری بالخصوص تپ دق، ایچ آئی وی اور ملیریا کے خاتمہ کیلئے اپنے وعدوں سے آگاہ کیا۔
وفد نے پنجاب میں ٹی بی کے خاتمہ 400 ڈائیگناسٹک یونٹ قیام سمیت ملک میں اپنی گزشتہ سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا۔ وفد نے پاکستان میں اپنے منصوبوں میں اضافہ کے امکانات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جو مستقبل قریب میں 300 ملین ڈالر تک بڑھائے جا سکتے ہیں۔
وفد نے مؤثر سکریننگ کا طریقہ کار نہ ہونے کے باعث بڑی تعداد میں ٹی بی کے کیسز سامنے نہ آنے کے حوالہ سے وزارت قومی ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے تعاون سے مؤثر سکریننگ اور ٹی بی کے خاتمہ کیلئے حقائق پر مبنی منصوبہ وضع کرنے کیلئے اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مجوزہ اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کیلئے حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔




































