
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے بیان پر تبصرے سے
روک دیا۔
؎نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنے موقف اور نظریہ پر ڈٹ کر کھڑا ہوں میں اکیلا بھی ہوا تو مافیا کا مقابلہ کروں گا، مولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم ہو چکی ہے، وہ اب خفت مٹا رہے ہیں۔
پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں،اطمینان رکھیں، تحریک انصاف کے سارے اکانٹس کی آڈٹ رپورٹس موجود ہیں،حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بیان پر تبصرے سے روکتے ہوئے کہا کہ عدالت نے جو فیصلہ دیا اسے تسلیم کیا،حکومت نے نواز شریف کو ڈاکٹرز کی رپورٹس کی بنیاد پر انسانی ہمدردی کے تحت باہر بھیجنے کی اجازت دی، نواز شریف کی صحت پر اب بھی کوئی سیاست نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ خود نواز شریف کی لندن میں سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا جن بیٹوں نے استقبال کیا وہ پاکستان میں اشتہاری ہیں، نواز شریف نے لندن میں جس فلیٹ پر قیام کیا اس کی ملکیت نہ ثابت کر سکے، شریف فیملی پاکستانی عوام کے سامنے مکمل بے نقاب ہو گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست زندہ رکھنے کے لیے حکومت کے خلاف بیانیہ بنا رہی ہے،معیشت ٹھیک ہورہی ہے اس لیے اپوزیشن پریشان ہے، اپوزیشن کو معلوم ہے معیشت ٹھیک ہو گئی تو ان کی سیاسی دکانیں بند ہو جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنے موقف اور نظریہ پر ڈٹ کر کھڑا ہوں میں اکیلا بھی ہوا تو مافیا کا مقابلہ کروں گا، مولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم ہو چکی ہے، وہ اب خفت مٹا رہے ہیں۔














