
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات اور گالم گلوچ تک جا پہنچی۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شورشرابے کی نذر ہوگیا۔
دھرنے سے شروع ہونے والی بحث ٹماٹر اور مجرے سے ہوتی ہوئی گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ لیگی رکن ملک وحید اور پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔دونوں جانب سے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی گئی۔
ارکان کے درمیان تلخی بڑھی تو معاملہ گالم گلوچ تک پہنچ گیا، اسپیکر نے اراکین کے الفاظ کارروائی سے حذف کروادئیے۔
تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان نے ایوان سے معافی مانگی تو پیپلزپارٹی کے سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ میں بھی مراد سعید سے متعلق اپنے الفاظ پر معافی مانگ لیتا ہوں۔ رکن اسمبلی سردار دوست مزاری نے کہا کہ ایوان میں گالیاں دی جارہی ہیں، یہ بہت نامناسب بات ہے۔














