
اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف)کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ چودھری پرویز الٰہی نے وزیر
اعظم کے استعفے اور اسمبلیاں تحلیل ہونے کی یقین دہائی کروائی ہے۔
نجی ٹی وی پر بات چیت میں مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ بھی آجائے گا اور اسمبلیاں بھی تحلیل ہوجائیں گی،ہم ویسے ہی اسلام آباد سے نہیں گئے بلکہ ہمیں یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں جن لوگوں نے یقین دہانیاں کروائی ہیں،ہم کچھ باتیں وقت سے پہلے نہیں بتاسکتے وقت آئے گا تو ہم آپ کو بتادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یقین دہانیاں کرائی ہیں وہ بااعتماد لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران نے ہم سے رابطے کئے، چودھری برادران باعتماد لوگ ہیں، ہم سے وہ ہم سے جو کہہ چکے ہیں وہ اس کے ذمہ داربھی ہوں گے۔یہ بات چودھری پرویزالہٰی نے حکومت سے مشاور ت سے ہی کی ہوگی۔














