
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں
الیکشن کمیشن میں زیر سماعت پارٹی فنڈنگ کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی عدم استحکام کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ رول آف لا پر سمجھوتہ ہوگا اور نہ کرپٹ مافیا کو رعایت ملے گی۔
ملاقات کے بعد بابر اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف پر فارن فنڈنگ نہیں، ممنوعہ فنڈنگ کا جھوٹا الزام ہے۔ پی ٹی آئی کے سارے اکانٹس آڈٹ شدہ ہیں۔
ممنوع فنڈنگ کا واویلا کرنے والے بے نامی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کا حساب دیں۔




































