
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنز،قدرتی آفات اور قومی تعمیرکے منصوبوں میں
انجینئرنگ کور کے کردار اور کارکردگی کی تعریف کی۔
پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرنگ سینٹر رسالپور کا دورہ کیا جہاں پر لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کمانڈنٹ انجنیئرنگ کور کے بیچزلگائے۔ سبکدوش ہونے والے کمانڈنٹ انجنیئرنگ کورلیفٹیننٹ جنرل(ر) جاوید محمود بخاری کے علاوہ پاک فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہداء کے خاندان شریک تھے۔




































