عمران کا دماغی ٹیسٹ لازمی قراردیا جائے، مریم اورنگزیب

لاہور(ویب ڈیسک) ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹویٹ اور تقریر سے پہلے عمران خان کا دماغی

معائنہ لازمی قرار دیا جائے۔حکومت کا کوئی وژن اور سمت نہیں، جھوٹ پہ ملک چلایا جارہا ہے،جھوٹے معاشی اعشارئیے اور اعدادو شمار پیش کرکے عمران خان عوام کو اپنی طرح پاگل سمجھتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے ٹویٹس اور خطاب 22 کروڑ عوام کے ملک کے ساتھ اس سے سنگین مذاق نہیں ہوسکتا۔ حکومت کی بے عملی اور نالائقی کی وجہ سے ملک میں سماجی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے اور غربت، مہنگائی اور لاقانونیت سے سماجی سطح پر ملک مفلوج ہورہا ہے۔
ترجمان (ن) نے کہا کہ جھوٹے معاشی اعشارئیے اور اعدادو شمار پیش کرکے عمران خان عوام کو اپنی طرح پاگل سمجھتے ہیں، اصل معاشی اعشارئیے عوام کی دہائیاں، چیخیں اور جھولیاں اٹھااٹھاکر دی جانے والی بددعائیں ہیں، ملک مسائلستان بن گیا لیکن نالائق وزیراعظم اورکرائے کے ترجمانوں کا واحد مسئلہ اور توجہ صرف نوازشریف اور شہبازشریف ہیں، اصل معاشی اعشارئیے یہ ہیں کہ 15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کا نان ہے۔
۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ذہنی عدم استحکام کا شکار ہیں، ان کی حکومت کا کوئی وژن اور سمت نہیں، جھوٹ پہ ملک چلایا جارہا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق 2020 میں بھی 14 فیصد مہنگائی برقرار رہے گی، 2020 میں بھی ترقی کی شرح دو سے اڑھائی فیصد رہے گی، سچ یہ ہے کہ نالائق حکومت نے ایک سال میں تاریخی 11 ہزار ارب کا قرض لیا، سچ یہ ہے کہ ایک سال میں گیس 200 فیصد اور بجلی 100 فیصد سے زائد مہنگی کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ معاشی حقائق یہ ہیں کہ نالائق حکومت کے ایک سال میں فی کس آمدنی میں 11فیصد کمی ہوچکی ہے، ایف بی آر نے برآمدکنندگان کے 75 ارب روپے کے ری فنڈ روک لئے، ری فنڈ روکنے کے باوجود ایف بی آر چار ماہ میں ریکارڈ167 ارب ٹیکس وصولی کے خسارے کا شکار ہیان کا مزید کہنا تھا کہ چار ماہ میں بیرون ملک سے آنے والے محاصل میں دو فیصد کمی بیرون ملک پاکستانیوں کے عمران نیازی پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے،