حکومتی کوششوں کی وجہ سے ملک میں معاشی استحکام ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں کی وجہ سے آج ملک میں معاشی

استحکام ہے، موجودہ معاشی استحکام اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری کے عمل کو آگے بڑھانا ہے اور کاروباری طبقے کے لئے موزوں فضا کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ معاشی ترقی کا عمل تیز کیا جاسکے۔
وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے قانونی طریقوں سے ملک میں ترسیلات زر بھیجنے کے حوالے سے مجوزہ مراعاتی پیکج وزیرِ اعظم کو پیش کیا گیا۔
اجلاس میں مراعاتی پیکج میں ترسیلات زر کے فروغ کے حوالے سے بنکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو خصوصی مراعات دیئے جانے کی تجویز دی گئی۔ ترسیلات زر کے حوالے سے بنکوں کو دی جانے والی مراعات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹرانزیکشن کے لئے مطلوبہ رقم کی مقدار کو بھی کم کیے جانے کی تجویز بھی دی گئی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہے۔ پاکستان پوسٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ ترسیلات زر میں سہولت کاری کے لیے پاکستان پوسٹ کے مقرر ڈاکخانوں کی تعداد 240 سے بتدریج بڑھا کر 3200 کر دی جائے گی جہاں سے بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات متعلقہ خاندانوں کی دہلیز تک پہنچائی جائیں گی۔
۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی پوری رقم متعلقہ خاندانوں تک پہنچائی جائے۔ اجلاس میں صوبائی ٹیکسز کی شرح میں اصلاحات کے حوالے سے بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے اس ضمن میں پلان تشکیل دیا جا چکا ہے جو بہت جلد وزیرِ اعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
جلاس میں وفاقی وزیرِ برائے مواصلات مراد سعید، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وفاقی وزیرِ نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حیدر گیلانی، گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز و سینئر افسران شریک تھے۔
وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل ترین معاشی صورتحال میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں کی وجہ سے آج ملک میں معاشی استحکام ہے اور سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے اور مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔