تمام ادارےآئینی حدود میں رہ کر فرائض انجام دیں، بلاول

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ

اورفوج سمیت تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنے فرائض انجام دیں،ہم آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی ملک کے مسائل حل ہوں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سید کلب حسن سے ملاقات ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نے بار کے الیکشن میں حمایت پر بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کیا۔ پاکستان بار کونسل کے ممبر احسن بھون اور عابد ساقی بھی ملاقات میں موجودتھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان کے اندر آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ملک میں انسانی حقوق اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے بار کونسلز اپنا کردار ادا کریں۔آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی ملک کے مسائل حل ہوں۔