
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی مشروط
6ماہ کی اجازت دے دی ۔
عدالت عظمیٰ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید د باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس کی سماعت ہوئی ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ہوئی ۔تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ میں بتایا کہ آرٹیکل 243آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی کردی گئی ہے۔اٹارنی جنرل پاکستان انورمنصور نے مزید دستاویز عدالت میں پیش کردیں ۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس کی تعیناتی 243(1) بی کے تحت کی گئی ہے ،جس پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کو ہمیں مطمین کرنا ہو گا کہ اب کی جانے والی تعیناتی کس طرح درست ہے ؟عدالت عظمیٰ بنچ ارکان نے سمری کا جائز ہ لیا ۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ حکومت کی سمری پر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی مشروط توسیع کی گئی ہے۔مدت ملازمت میں توسیع کی سمری پر تریخ ریٹائرمنٹ درج نہیں ۔عدالت نے حکم دیا کہ پارلیمنٹ 6ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت اور مراعات پر قانون سازی کرے ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا کہ آج ہم مختصر فیصلہ سمائیں گے ،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔














