سپریم کورٹ کا فیصلہ،حکومت فوری قانون سازی کرے گی

 اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانونی سازی فوری شروع

کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا، وزیراعظم عمران خان کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔

 اجلاس میں ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وزیر خارجہ نے حالیہ صورت حال اور وزیراعظم کے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔حکومت کے اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار لاہور سے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔

پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم اور عدلیہ کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور پلر آف اسٹیٹ کا کردار ادا کیا۔دوسری جانب حکومت نے سپریم کورٹ کیے فیصلے کی روشنی میں قانونی سازی فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

 پارٹی چیف وہیپ عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے ذریعے آرٹیکل 243 میں ابہام دور کیا جائے گا، اراکین قومی اسمبلی نے فنڈز کے حوالے سے بعض شکایات کیں۔