آئین اور قانون پر عمل روشن مستقبل کا راستہ ہے،بلاول

لاڑکانہ( ویب ڈیسک )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کی جانب فقط ایک

ہی راستہ جاتا ہے، جس کا نام آئین اور قانون پر مکمل عملدرآمد ہے۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت ہمارے وفاق کی ضمانت، جبکہ انسانی حقوق کی پاسداری اور آزادیِ اظہار جمہوریت کی روح ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڑکانہ کے وکلا نے ملک میں آئین وقانون کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے ہمیشہ شاندار کردار نبھایا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ نومنتخب عہدیداران وکلا برادری کے درخشاں ماضی کے امین اور ملک کے روشن مستقبل کے رکھوالے ثابت ہوں گے