حکومت اپوزیشن کومشتعل کر نا چاہتی ہے :احسن اقبال

لاہور (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ حکومت کے اندر سے نیت کچھ اور ہے۔

حکومت اپوزیشن کومشتعل کر کے چاہتی ہے آرمی چیف کے معاملے پر چھ ماہ میں قانون سازی نہ ہو۔
ہفتے کو صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے سپریم کورٹ نے چھ ماہ میں قانون سازی کرنے کا کہا ہے، قانون سازی کے لیے اپوزیشن کا تعاون درکار ہے۔ عمران خان نے پہلے ہی دن اپوزیشن کوغیرمحب وطن،چور،ڈاکوقراردے دیا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزرا نے بھی اپوزیشن کی کردارکشی شروع کردی۔ وزرا اس طرح کے بیانات سے قوم میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لگتا ہے حکومت کی اندرسے نیت کچھ اورہے۔ ایسے بیانات سے ان کی نیت پربھی شبہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ ہمیں لگتا ہے یہ چاہتے ہیں قانون سازی نہ ہو۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کیفیت دیکھ کر مجھے شعر یاد آتا ہے، وحشت میں ہرایک نقشہ الٹا نظر آتا ہے، مجنوں نظر آتی ہے اورلیلی نظرآتی ہے۔پاکستان میں آج سب سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے، ہر سطح پر کرپشن کی مقدار میں بیحد اضافہ ہو چکا ہے، دوسروں کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں۔